Tag Archives: pti 22222222222

تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی،پنڈال سج گیا

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)تحریک انصاف انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔اوکاڑہ کے فٹبال گراو¿نڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پاور شو کے لئے پنڈال سجادیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے اسٹیڈیم میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔مقامی رہنماوں کے مطابق جلسے میں 70 سے 80 ہزار کے قریب کارکنان کی آمد متوقع ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 6 کنٹینروں پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔جلسے سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے لئے شرکا کو 4 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور خواتین کے لئے پنڈال میں خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے جب کہ شرکا کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ کے اندار داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اوکاڑہ میں ویلکم کرنے کے لیے مقامی رہنماو¿ں کی جانب سے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا ،اہم خاتون رکن بارے اہم ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر چیز میں جدت آئی ہے وہیں سیاستدانوں نے بھی اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانی شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور خاتون رکن نے تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن عائشہ نذیر نے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی مردوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اپنے والد کے کہنے پر جوائن کی تھی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف جیسی مردوں کی جماعت میں رہ کر اپنا مستقبل داو¿ پر نہیں لگا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی پارٹی کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں خواتین کو عزت و احترام اور مقام دیا جاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے کہنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ مگر اس ٹویٹ کے کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی عائشہ نذیر کے نام سے ہی ایک اور ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے جو سوشل میڈیا پر پیغام دیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے اور پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی ایک گھنانی سازش ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے دو مختلف ٹویٹر اکاو¿نٹ سے جاری ہونے والے بیانات میں سے کون سا بیان درست ہے۔