Tag Archives: ptii

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی اور متعدد حملہ آوروں سے پکڑاگیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔بہارکہو پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی،کلاشنکوف، بلٹ پروف جیکٹس، آنسو گیس گنیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا ،جس پر بروقت کارروائی کی گئی اور متعدد حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں کلمہ چوک کے قریب روکا گیا ،اس موقع پر صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے تین بلٹ پروف جیکٹس ، ایک ٹیئر گن ، ایک ایس ایم جی اور 289 راﺅنڈزملے ہیں۔

تحریک انصاف کا دھرنے کی حکمت عملی تبدیل کرنیکا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کی حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ خیبرپختونحوا صوبائی قیادت کو لاکو¿ھوں کارکنوں کو لے کر دھرنے میں پہنچنے کی ہدایت کارکنوں کیلئے موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کی حکمت عملی کو تبدیل کر کے دھرنے کی کامیابی کا ٹاسک کے پی کے قیادت کو سونپ دیا ہے صوبائی قیادت کو لاکھوں کارکنوں کی دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کے پی کے سے آنے والے کارکنوں کیلئے صوابی انٹرچینج کے قریب خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ عمران خان کے پی کے سے آنے والے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے دھرنے میں پہنچیں۔