Tag Archives: saad rafiq

خواجہ سعد رفیق کا سیاستدانوں کو مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چین میں بیلٹ روڈ فورم کے دوران تمام سیاستدانوں نے پاکستان کی نمائندگی کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ 70 برسوں کے دوران لوٹا گیا لیکن اب ریلوے کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تکمیل اور تعمیر کا وقت آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کریں گے، آبادی والے علاقوں میں باڑ نصب کی جائے گی جب کہ ریلوے ٹریک کے تمام سگنلز آٹو میٹک ہوں گے اور ٹرین کی اسپیڈ 120 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ کراچی میں سرکلر ریلوے کے لئے وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، دیگر معاملات کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہو گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم لوگ تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر چین گئے تھے اور تمام وزرائے اعلیٰ سمیت ہر کسی نے چین میں پاکستان کے لئے بات کی جو ایک اچھی مثال ہے، دورہ چین سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر سیاستدان چاہیں تو لڑائی کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ریلوے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے، ریلوے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن آگے بڑھنے کے لئے ہمیں تھوڑا صبر کرنا ہو گا۔ ون بیلٹ ون روڈ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے اور سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

جمہوریت کے خلاف کاروائی ….اہم بیان سے ہلچل

صوابی(ویب ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا سیاسی تدبر نہ ہوتا تو عمران خان کی حکومت نہ بنتی جب کہ خیبرپختونوا کی حالت بدلنے والے پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے صوبہ کیا بدلیں گے۔صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست ہیرو کا کام نہیں بلکہ یہ سنجیدہ لوگوں کا کام ہے، عمران خان کو کیا پتا سیاست کیا چیزہے اور عوام کے مسائل کیا ہیں جب کہ کارکن کو پتا ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی تدبر نہ ہوتا تو خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نہ بنتی، مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتے توخیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہوتی جب کہ خیبرپختونوا کی حالت بدلنے والے پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے، صوبے کے حالت کیا بدلیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران نیازی جمہوریت کے لیے بوجھ بن گئے ہیں لیکن وہ یہ جان لیں کہ فیصلہ عوام کا چلے گا دھرنے کا نہیں جب کہ خود ان سے خیبرپختونخوا میں پولیو کنٹرول نہیں ہوتا اور جب احتساب ہونے لگا توخود ہی احتساب کے ادارے کا کباڑہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدزبانی نے ہمیں جواب دینے پرمجبورکیا، چند لوگ ٹی وی اسکرین پربیٹھ کرتین ٹائم جھوٹ بولتے ہیں لیکن بعض لوگوں کے پاس ٹی وی اسکرین ہے تو ہمارے پاس جلسہ ہے جوعوام کی طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ملے اور سنگل سیٹر سگار پیتے، بلاول بھٹو یا عمران خان فیصلہ کریں، ایسا نہیں ہوگا جب کہ اداروں پر دباو ڈال کر جمہوریت کے خلاف کاررائی نہ کرو، عوام کو بہت قربانیوں کے بعد جمہوریت ملی ہے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کیس میں مسلم لیگ (ن) سرخروہوکرنکل آئی اور پاناما کا بھی پاجاما بن جائے گا جب کہ یہ کہتے ہیں وزیر اپنا کام نہیں کرتے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں ہم پیرا شوٹ سے وزیر نہیں بنے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارخزانہ بھررہے ہیں، کوئی ریلوے سیدھی کررہا ہے تو کوئی بجلی کے منصوبے بنارہا ہے اور اپنے حصے کا کام بغیرٹی اے ڈی اے کے کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ملک کی ترقی سے خوشی کیوں نہیں ہوتے، جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں امن و امان قائم کیا، ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، ملک میں کوئی بجلی کا کارخانہ نہیں بن رہا تھا جب کہ چین کو پچھلی حکومت پراعتماد نہیں تھا لیکن چین نے ہماری حکومت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تحفے میں دیا۔

پی ٹی آئی خود اپنے مقدمے میں سنجیدہ نہیں….سعد رفیق کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا تاہم انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہے جب کہ ہم اس لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں تاکہ حقائق عوام تک پہنچا سکیں، پی ٹی آئی نے جن وکلا کا انتخاب کیا وہ غیر سنجیدہ ہیں اور پی ٹی آئی خود اپنے مقدمے میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہے اور انہیں خواب میں بھی نواز شریف نظرآتے ہیں تاہم ان کے پاس الزام اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جب کہ ان کوصرف دوسروں کے استعفے مانگنے آتے ہیں خود استعفیٰ نہیں دیتے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباو¿ میں لانے کی سازش کرتے ہیں جب کہ ان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لہذا انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں کیونکہ گھیراو¿ اور دھرنوں سے ملک آگے نہیں جاتا جب کہ انہوں نے سی پیک پرگمراہی پھیلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسے کوئی پارٹی منہ نہیں لگاتی وہ پی ٹی آئی کے پاس چلا جاتا ہے، ہم قیام پاکستان سے پہلے سے سیاست کرتے ہیں لیکن انہوں نے سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر فروغ دیا جب کہ ان کی جماعت میں ایسے بھی لوگ ہیں جو کو نسلر نہیں بن سکتے۔سعد رفیق نے کہا کہ ججزتحریک میں عمران خان اسلام آباد میں چھپے تھے لیکن نواز شریف شیر کی طرح نکلے تھے جب کہ دوسرے دھرنے میں بنی گالہ میں کون چھپا تھا، باہر کارکن پکڑے جارہے تھے اور یہ گھر میں پش اپ لگارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ سے کیریئر شروع کیا اب سیاست اور جمہوریت کو ٹیمپر کررہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے جب کہ ہم نے سپریم کورٹ سے استثنیٰ نہیں مانگا کیونکہ سیاست دانوں کا فیصلہ عوامی عدالت میں ہوتا ہے۔