تازہ تر ین

جمہوریت کے خلاف کاروائی ….اہم بیان سے ہلچل

صوابی(ویب ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا سیاسی تدبر نہ ہوتا تو عمران خان کی حکومت نہ بنتی جب کہ خیبرپختونوا کی حالت بدلنے والے پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے صوبہ کیا بدلیں گے۔صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست ہیرو کا کام نہیں بلکہ یہ سنجیدہ لوگوں کا کام ہے، عمران خان کو کیا پتا سیاست کیا چیزہے اور عوام کے مسائل کیا ہیں جب کہ کارکن کو پتا ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی تدبر نہ ہوتا تو خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نہ بنتی، مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتے توخیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہوتی جب کہ خیبرپختونوا کی حالت بدلنے والے پشاور کے چوہے تو مار نہیں سکے، صوبے کے حالت کیا بدلیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران نیازی جمہوریت کے لیے بوجھ بن گئے ہیں لیکن وہ یہ جان لیں کہ فیصلہ عوام کا چلے گا دھرنے کا نہیں جب کہ خود ان سے خیبرپختونخوا میں پولیو کنٹرول نہیں ہوتا اور جب احتساب ہونے لگا توخود ہی احتساب کے ادارے کا کباڑہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدزبانی نے ہمیں جواب دینے پرمجبورکیا، چند لوگ ٹی وی اسکرین پربیٹھ کرتین ٹائم جھوٹ بولتے ہیں لیکن بعض لوگوں کے پاس ٹی وی اسکرین ہے تو ہمارے پاس جلسہ ہے جوعوام کی طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ملے اور سنگل سیٹر سگار پیتے، بلاول بھٹو یا عمران خان فیصلہ کریں، ایسا نہیں ہوگا جب کہ اداروں پر دباو ڈال کر جمہوریت کے خلاف کاررائی نہ کرو، عوام کو بہت قربانیوں کے بعد جمہوریت ملی ہے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کیس میں مسلم لیگ (ن) سرخروہوکرنکل آئی اور پاناما کا بھی پاجاما بن جائے گا جب کہ یہ کہتے ہیں وزیر اپنا کام نہیں کرتے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں ہم پیرا شوٹ سے وزیر نہیں بنے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارخزانہ بھررہے ہیں، کوئی ریلوے سیدھی کررہا ہے تو کوئی بجلی کے منصوبے بنارہا ہے اور اپنے حصے کا کام بغیرٹی اے ڈی اے کے کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ملک کی ترقی سے خوشی کیوں نہیں ہوتے، جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں امن و امان قائم کیا، ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، ملک میں کوئی بجلی کا کارخانہ نہیں بن رہا تھا جب کہ چین کو پچھلی حکومت پراعتماد نہیں تھا لیکن چین نے ہماری حکومت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تحفے میں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain