Tag Archives: salman shahzad

ایم کیوا یم دھڑوں میں ایک اور تقسیم ،نئی پارٹی بنانے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ کراچی کی  سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ‘ہماری پارٹی میں نہ چائنا کٹنگ والے ہوں گے، نہ ٹارگٹ کلر اور نہ ہی ڈرائی کلینر’۔سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں اورنگی ٹاؤن سے حصہ لیں گے جبکہ باقی حلقوں سے اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کریں گے۔سلیم شہزاد نے 16 دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ indibet