Tag Archives: sarfarz

سرفراز احمد کوسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالے کانام سامنے آگیا

دبئی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے اور انہیں یہ پیشکش کرنے والا مبینہ طور پر شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا۔گزشتہ روز قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا تھا تاہم اس کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آسکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں اسپاٹ فکسنگ کی یہ پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کی گئی جو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔