لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے ہاتھ سے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ غاز کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 19 سال بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں مردم شماری کا عملہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نمبر لگانے کیلئے گیا تو وزیراعلی پنجاب نے خود اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر اپنے گھر کی دیوار پر 006 ش م لکھ کر مردم شماریکا آغاز کیا۔ملک بھر میں 19سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے جو 25مئی تک مکمل ہو گا۔
Tag Archives: shahbaz-shareef
اگر یہ کام نہ ہوا تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا حیرت انگیز انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے انقلابی اقدامات کیے۔ کارکردگی کے حوالے سے خواتین، مردوں سے کس طرح کم نہیں ہیں۔ خواتین کو بااختیار کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاﺅن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ،صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین، خلیل طاہر سندھو، آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اور فوزیہ وقار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین مردوں سے کسی طح پیچھے نہیں۔ حکومت کی جانب سے منفی مساوات پر کام جاری ہے آج پنجاب اور وفاقی حکومت میں خواتین وزراءکی تعداد زیادہ ہے حکومت خواتین کے حقوق کے لئے انقلاببی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کیا۔ مرد اورخواتین کے درمیان تفریق کو ختم کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت خواتین کو معاشرے میں انکا قدم دلاکر ہی دم لے گی۔
شہریوں کے خون کا قرضہ ہر قیمت پر لیا جائے گا….وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور دھماکے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون کا قرض ہر قیمت پر لیا جائے گا ۔ بے گناہ شہیدوں کی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی ۔ منگل کے روز وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک کے دل پر حملہ کیا ہے ۔ جس میں پولیس کے جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا شہیدوں کے خون کا ہر قیمت پر بدلہ لیا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔
الیکشن کیلئے ہو جاﺅ تیار شہباز شریف کے اعلان نے سب کو چونکا دیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے اور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔ آج ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شفافیت اورمعےارکے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ ہمارے منصوبوں میںشفافےت پرکوئی مخالف بھی انگلی نہےں اٹھاسکتا۔ کرپشن کےخلاف واوےلامچانے والے شکست خوردہ عناصر کے دائیں بائیں وہ افراد کھڑے ہیں جنہو ں نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہےں اور زمینوں پر قبضے کےے ہےں۔ ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں پہلے بھی ناکام رہی ہےں اورعام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میںےہ عناصر آئندہ بھی ناکام رہےں گے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لےگ(ن) کے اےک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی پالےسےوں کے باعث معےشت مضبوط ہورہی ہے، روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہورہے ہےں۔تعلےم ،صحت ، زراعت و دےگر سماجی شعبے بہتری کی جانب گامزن ہےںلےکن اس کے باوجود دھرنا پارٹی اپنی ناکامی کے باوجود ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں روڑے اٹکارہی ہے۔ عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے کسی طورپر عوام کے خےر خواہ اور دوست نہےں۔ شکست خوردہ عناصر کوملک وقوم کی ترقی سے تکلےف ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والے ےہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیںاورےہی وجہ ہے کہ ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑے ہیںاوران لوگوں نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تےزرفتار اورشفاف تکمےل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلےف ہے اورےہ مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامےوں کا بدلہ عوام سے لےنا چاہتے ہےں ۔ ےہ خائف ہےں کہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے اور بجلی کے کارخانے مکمل ہوگئے تو ان کی سےاست ہمےشہ کےلئے دفن ہوجائے گی اور 2018ءکے انتخابات میں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ عوام کس کےساتھ کھڑے ہیں۔2018ءکے عام انتخابات مےںبھی عوام شفافےت،خدمت اورامانت کی سےاست کو ووٹ دے کر کامےاب کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ اگلے سال توانائی منصوبوں کی تکمےل سے لوڈشےڈنگ ختم ہوگی ۔توانائی بحران کے خاتمے سے تعلےمی ادارے ،ہسپتال اورملک کاقرےہ قرےہ روشن ہوگا، زراعت ترقی کرے گی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاں بوستان کالونی، کوٹ لکھپت کے رہائشی 18سالہ مقتول ثاقب علی کے والدےن نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ نے جوان بےٹے کے قتل پر غمزدہ والدےن سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے مقتول ثاقب کے والد محمد نذےر اور والدہ وزےراں بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں آپ کا جگر گوشہ واپس تو نہےں لاسکتالےکن مےراآپ سے وعدہ ہے کہ مےں آپ کو انصاف ضرور دلاو¿ں گا۔آپ کو نہ صرف انصاف ملے گابلکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آپ کے بےٹے کے قتل پر بے حد دکھ اورافسوس ہوا ہے لےکن آپ کو انصاف کی فراہمی مےں کوئی کسراٹھا نہ رکھوں گا۔جن کا جگرگوشہ دنےا سے چلا جائے، ان کے غم کا اندازہ صرف ان کے ماں باپ ہی کرسکتے ہےں۔وزیراعلیٰ نے مقتول ثاقب کے والدےن کو دلاسہ دےتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی او رکہاکہ میں آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتالیکن انصاف ضرورہوگا اورثاقب کے قتل میں ملوث ملزمان کسی بھی صورت قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے-وزیراعلیٰ نے مقتول کے والد اور والدہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اوران کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں دلاسہ دیا- وزےراعلیٰ نے متعلقہ پولےس حکام کو ہداےت کی کہ اس قتل کےس کی تحقےقات چار روز کے اندراندر مکمل کر کے اصل ملزم گرفتارکےے جائےںاورچالان فوری طورپرپےش کےا جائے ۔وزےراعلیٰ نے تفتےش کے دوران مقتول کے والدےن سے رابطہ نہ رکھنے پر متعلقہ انوےسٹی گےشن افسران کے روےے پر سخت برہمی کا اظہارکےااورکہا کہ ےہ روش کسی صورت بھی انصاف پر مبنی نہےں۔ انوےسٹی گےشن افسروںنے اس لئے رابطہ نہےں کےاکےونکہ ےہ لوگ غرےب ہےں نہ ان کے پاس کوئی سفارش ہے اورنہ کوئی پےسہ ہے۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ انوےسٹی گےشن انسپکٹراور سب انسپکٹر کو معطل اوراے اےس پی انوےسٹی گےشن کواواےس ڈی بنانے کا حکم دےا اورہداےت کی کہ انوےسٹی گےشن انسپکٹر اورسب انسپکٹر کےخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل مےں لائی جائے ۔وزےراعلیٰ نے مقتول ثاقب کے والدےن کو 10لاکھ روپے کا چےک دےا ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے مقتول ثاقب کے اےصال ثواب کےلئے دعا کی۔انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب،سےکرٹری داخلہ،سےکرٹری پراسکےوشن،ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس اےجنسی،سی سی پی او لاہوراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ بوستان کالونی کوٹ لکھپت کے 18سالہ ثاقب علی کوگزشتہ ماہ قتل کرکے لاش گندہ نالہ گرےن ٹاو¿ن مےں پھےنک دی تھی۔مقتول کے والد محمد نذےر سبزی فروخت کرتے ہےں جبکہ والدہ وزےراں بی بی گھرےلوخاتو ن ہےں۔ جبکہ افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کران کی آنکھیں نمناک ہو گئیں-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو دلاسہ دیااور کہاکہ آپ فکر نہ کریں، ہر صورت انصاف ہوگا اور ملزمان قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ممتاز کالم نگار عبدالقادر حسن کی اہلےہ و معروف پنجابی رائٹر رفعت عبدالقادر حسن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکےا ہے۔وزےراعلیٰ نے اپنے تعزےتی پےغام مےں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزےت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت مےں جگہ دے اورلواحقےن کو صبر جمےل عطافرمائے۔
لاہور والوں کیلئے بڑ ی خوشخبری….بڑ ے منصوبے کی منظور ی
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجرا ءکی منظوری دے دی ۔علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں منگل کو اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہوا ۔ اس موقع پر موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجرا کی منظوری دی گئی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک وزارت صحت کے ماہرین کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور نرسوں کی تربیت بارے ترک وزارت صحت کا تعاون خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں کو تربیت کیلئے جلد ترکی بھیجا جائے گا۔