Tag Archives: sharjeel memon

کرپشن کیس ،شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس کیس میں 23 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔ شرجیل میمن نے کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت عظمیٰ نے شرجیل میمن کے وکیل اور استغاثہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ گرفتار افراد ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے نیب کو ایک ہفتے میں جواب بھی داخل کرنے کا حکم دیا۔

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے شرجیل میمن کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے شرجیل میمن سمیت دیگر 13 ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر یاسر صدیق مغل نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے وکیل شہاب سرکی کے توسط سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جسے چیف جسٹس نے سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔شرجیل میمن کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لیے عدالت پہنچی تو ان کے وکلا نے نیب حکام کو اندر آنے سے روک دیا جب کہ اس موقع پر رینجرز بھی عدالت کے باہر پہنچ گئی۔کیس کی سماعت ختم ہونے کےبعد ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی عدالت سے روانہ ہوگئے لیکن شرجیل میمن عدالت سے باہر نہیں آئے جب کہ ان کے وکلا نے درخواست کی کہ شرجیل میمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔پی پی رہنما شرجیل میمن 5 گھنٹے سے زائد عدالت کی عمارت میں موجود رہے تاہم شام 5 بجے کے قریب عدالت سے باہر آنے پر نیب کی ٹیم نے شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا۔

 

شرجیل میمن کا احتساب عدالت میں انوکھا روپ

کراچی ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت تسبیح پر ورد کرتے رہے ۔ شرجیل انعام میمن دیگر ملزمان کے ہمراہ محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نمبر Iکی جج راشدہ اسد کے رو بروپیش ہوئے ۔ شرجیل انعام میمن بیرون ملک سے وطن واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے حاضر ہوئے اوراس دوران تسبیح پر ورد کرتے رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی۔