Tag Archives: SPEEDO URDU FullPage AD Final AW

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سپیڈو بس سروس مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسپیڈو بس سروس مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چلنے والی اسپیڈو بس کی سروسز سے مستفید ہونے والے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیڈو بس کی سروسز مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اسپیڈو بس کی سروسز مفت کرنے کی منظوری دی گئی۔جس کے بعد اسپیڈو بس کے لیے دو سو روپے میں بنوائے جانے والا کارڈ بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کارڈ سستی سفری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کارڈ ختم کرنے سے بآسانی اسپیڈو بس میں سفر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ بہتر اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے چھ ماہ قبل لاہور کے شہریوں کو اسپیڈو بس کا تحفہ دیا گیا تھا۔