Tag Archives: Sports

محمد عامر کا باﺅنسر….بلے باز زمین پر ڈھیر

سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کے خطرناک باو¿نسر پر کینگروز بلے باز میٹ رنشا کو ان کے ہیلمٹ نے بچا لیا۔آسٹریلیا کے اننگز کے 61 ویں اور پیسر کا 10 واں اوور تھا کہ اوپنر91رنزپربیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک اٹھتی ہوئی گیند سمجھنے میں ناکام رہے، پہلے انہوں نے راستے سے ہٹنے کی کوشش کی لیکن بعد میں خوفزدہ ہو کر نظریں ہٹا لیں، گیند شدت کے ساتھ میٹ رنشا کے ہیلمٹ کی گرل سے ٹکرائی ، وہ اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکے، ساتھی بیٹسمین اور پاکستانی فیلڈرز تشویش میں مبتلا نظر آئے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا، اوپنر موزوں ہیلمٹ استعمال کرنے کی وجہ سے زخمی ہونے سے محفوظ رہے اور اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی اولین سنچری مکمل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سرکے پچھلے حصے پر باو¿نسر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014 میں کو انتقال کر گئے تھے۔

آسٹریلوی بلے باز بارے پاکستانی باولر کا حیران کن انکشاف

سڈنی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز بولر ز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بولنگ لائن توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہمارا پلان تباہ کر دیا جبکہ ہمارے بولرز نے بھی ٹیم کا مورال ڈاون کر دیا ہے مگر یہ ماننا پڑے گا کہ آسٹریلوی بلے باز اچھا کھیلے۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اظہر علی میرے رن اپ پر بہت محنت کر رہے ہیں اور نو بال کے مسئلے سے جلد چھٹکارا حاصل کر لوں گا۔ ایک سوال پرا ن کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وانر جارحانہ انداز میں کھیلتا ہے جس کے کھیل نے آج ہمیں مشکل میں ڈال دیا

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی بلے باز کا منفرد ریکارڈ

سڈنی (ویب ڈیسک ) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڈی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراونڈ میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز کرنے کیلئے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا میدان میں اترے جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔

رونالڈو نے بڑی ڈیل سے منہ پھیر لیا….وجہ جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

برسلز(ویب ڈیسک) ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو نے چین سے ملنے ورلڈ ریکارڈ 250ملین پاﺅنڈ سے زائد کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ایجنٹ جورج مینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257ملین پاﺅنڈ کی پرکشش پیشکش کی گئی تھی۔مینڈس نے کہا کہ نامعلوم چائنیز سپرلیگ سائیڈ نے 31 سالہ پرتگیز سپراسٹار کو ریکارڈ تنخواہ دینے کی آفرکی، مگر رونالڈو کیلئے پیسہ ہی سب کچھ نہیں، رئیل میڈرڈ ان کی زندگی ہے، وہ وہاں خوش اور ان کیلئے اسے چھوڑ کر چین جانا ناممکن ہے۔

معروف باکسر عامر خان کی بیوی کو طلاق

لندن (ویب ڈیسک)باکسر عامر خان کے والد، بہو کے الزامات کے جواب میں ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بہو کو شیطان صفت کہہ ڈالا ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ عامر خان فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔ فریال کے بیان کے جواب میں ان کے سسر نے کہا کہ فریال اول نمبر کی جھوٹی ہے انہوںنے کہاکہ عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔گزشتہ روز باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نند تابندہ انہیں مغربی لباس پہننے پر تشدد کا نشانہ بناتی تھیں۔ تھپڑ مارتی اور بال تک نوچتی تھیں۔ نند نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ انہوں نے تابندہ پر ساس سسر کے کان بھرنے کا بھی الزام لگایا ۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو بڑی دعوت

میلبورن (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کو آج ظہرانے پر مدعو کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکوم ٹرمبل نے ہماری قومی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کو آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دیدی ہے جہاں وہ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم میں ظہرانے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے ابھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور13جنوری سےشروع ہونے والے 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد وطن واپس لوٹے گی۔

پاکستان کر کٹ کو المناک جھٹکا…. معروف لیجنڈ خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور ( ویب ڈیسک )پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنربلے بازامتیاز احمد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز امتباز احمدطویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔انکی عمر 88برس تھی اور مرحوم سانس کی بیماری میں مبتلا اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔امتیاز احمد نے1952 ئ میں پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کی اور حکومت کی جانب سے 1966ءمیں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔امتیاز احمد ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر تھے۔انہوں نے 41ٹیسٹ میچ کھیلے۔

پاکستان کر کٹ ٹیم نے منفی ریکارڈز کے انبار لگا دیے

میلبورن (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں حیران کن شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے سیریز گنوانے کے ساتھ ساتھ کئی بدترین ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔میلبرن میں شکست پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر لگاتار 11ویں شکست ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستان کی ٹیسٹ میں لگاتار پانچویں شکست ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے دونوں ٹیسٹ میچ گنوانے کے بعد آسٹریلیا بھی ابتدائی دونوں میچ ہار گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل شکستوں کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا جو اس سے اس سے قبل 1999-2000 میں بنایا تھا۔پاکستان کی رواں سال یہ ساتویں شست ہے جو ایک کیلنڈر ایئر میں پاکستان کی ٹیسٹ شکستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان نے اس سال ابتدائی چھ میں سے چار ٹیسٹ میچ جیتے لیکن پھر بقیہ پانچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،۔ اس سے قبل 1995 اور 2010 میں ٹیم کو لگاتار چھ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی نے جہاں کئی ریکارڈ بنائے وہیں ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔اظہر سمیت پاکستان کے 43 کھلاڑیوں نے ڈبل سنچری بنائی لیکن اظہر علی پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جب ڈبل سنچری بنانے کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔پاکستان کی طرف سے اس سے قبل محمد حفیظ نے سب سے بڑا اسکور 197 رنز بنایا تھا جب ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔عالمی سطح پر یہ محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے کھلاڑی نے ڈبل سنچری بنائی ہو اور اسے اننگز اور اس سے زیادہ مارجن سے شکست ہوئی ہو، اس سے قبل 1950 میں لین ہٹن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی اور ان کی ٹیم کو اننگز سے شکست ہوئی تھی۔مجموعی طور پر یہ 17ویں ڈبل سنچری ہے جس کے بعد بھی ٹیم کو شکست ہوئی اور اظہر محض چوتھے اوپنر ہیں جو ڈبل سنچری بنانے کے باوجود شکست خوردہ ٹیم کا حصہ رہے۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اننگز ڈکلیئر کر کے اننگز کی شکست سے دوچار ہونے والی دوسری ٹیم بنی۔ 12-2013 میں حیدرآباد میں مائیکل کلارک کی آسٹریلین ٹیم نے 237 رنز نو کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی اور ان کی ٹیم کو ہندوستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز ڈکلیئر کر کے ہارنے والی پاکستان 21ویں ٹیم بنی اور میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر ایسا چار مرتبہ ہوا۔ آخری مرتبہ بھی میلبرن پر اس حادثے کا شکار ہونے والی ٹیم پاکستان کی ہی تھی جب 73-1972 میں 574 رنز آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے باوجود گرین شرٹس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ تھا۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 624 رنز آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ ہر ڈکلیئر کی جو میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 80 سال قبل 37-1936 کی ایشز سییز میں آسٹریلیا نے 604 رنز بنائے تھے جبکہ یہ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ 80-1979 کے فیصل آباد ٹیسٹ میں 617 رنز آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور تھا۔91 گیندوں پر 84 رنز بنانے والے مچل اسٹارک نے اپنی اننگز کے دوران سات چھکے لگائے جو اس میدان پر ایک اننگز کے دوران لگائے گئے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 2005 کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلین اینڈریو سائمنڈز نے چھ چھکے لگا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے 41 اوورز میں 207 رنز کی پٹائی برداشت کی جو آسٹریلیا میں ایک اننگز کے دوران کسی کھلاڑی کی جانب سے دیے گئے رنز کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ آسٹریلیا میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ سری لنکن متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 1995 کے دورے میں 224 رنز کھائے تھے۔

باسط علی نے معروف کرکٹر کو تھپڑ دے مارا

 کراچی(ویب ڈیسک)سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد نے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا ہے لیکن باسط علی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محمود حامد کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں۔محمود حامد نے مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی جونیئر ٹیم اور ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر باسط علی نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔باسط علی نے کہا تھا کہ ایک ایک میچ کھیلنے والے کھلاڑی منہ اٹھا کر تنقید کرتے ہیں اور وہ خود پر تنقید کرنے والوں سے برا سلوک کریں گے۔واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔محمود حامد نے کہا کہ میں عتیق الزمان کے ساتھ سوئی گیس کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ دیکھ رہا تھا کہ باسط علی ڈریسنگ روم سے اترے اور مجھے تھپڑ مار دیا۔ادھر باسط علی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محمود حامد پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں۔

قومی کر کٹ ٹیم میں واپسی کےلیے مضبوط امیدوار لائن میں آ گئے

کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ عالمی کپ میں گرین شرٹس کی رینکنگ میں بہتری انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ کامران اکمل کو ایک مرتبہ پھر موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ ٹیم انتظامیہ آسٹریلیا میں موجود محمد رضوان کو مزید موقع دینا چاہتی ہے۔ دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بائیں ہاتھ کے پیسر جنید خان کی بھی قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے لیکن طویل القامت پیسر محمد عرفان بھی ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ قومی ٹیم میں واپسی کے سوال پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میںبطور بیٹسمین کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہوں۔ وہ نہیں سمجھتے کہ انھیں فیلڈنگ میں کسی قسم کی مشکلات پیش آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل شروع میں اچھے فیلڈر نہیں تھے لیکن بعد میں انہوں نے خود کو بہتر بنا لیا تھا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ صرف بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں کھیلنے سے انھیں کوئی مشکلات پیش آئیں گی۔