Tag Archives: T10-League

ٹی 10 لیگ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

 لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد ٹی 10 لیگ پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر میں ٹی 10 لیگ کروانے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔ لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، کھلاڑیوں کو لیگ کی اجازت دینے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا تھا۔واضح رہے کہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی مصروفیات کے سبب ٹی 20 کے بعد اس مختصر فارمیٹ کے میچز میں بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی تھی۔

ٹی 10لیگ میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کیلئے مہنگے ترین انعام کا اعلان ،جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

شارجہ (ویب ڈیسک) کرکٹ کا شمار دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ اس کھیل سے جڑے کھلاڑی عزت، دولت اور شہرت کی بلندیوں کو چھو جاتے ہیں۔ تاہم ماضی میں جب صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جاتی تھی تو اس دور میں عزت اور شہرت تو ملتی تھی لیکن دولت کا دور دور تک نام ونشان تک نہیں ہوتا تھا۔ ون ڈے کرکٹ آنے کے بعد کھیل میں سنسنی آئی تو اس کے کھلاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ بعد ازاں ٹی ٹونٹی کرکٹ نے تو کھلاڑیوں کے وارے نیارے ہی کر دیے اور انھیں راتوں رات ارب پتی بنا دیا۔اب لگتا ہے کہ ٹی 10 لیگ شروع ہونے سے بھی جہاں کرکٹ کے کھیل میں سنسنی اور دلچسپی بڑھے گی تو وہیں کھلاڑیوں کی دولت میں بھی خوب اضافہ ہو گا۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ مراٹھا عریبئنز کے مالک علی تمبی نے اعلان کیا ہے کہ اس لیگ کا جو بھی کھلاڑی سنچری بنائے گا اسے دبئی میں 5 لاکھ درہم مالیت کا اپارٹمنٹ بطور انعام دیا جائے گا۔شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی 10 لیگ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آج سے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں شروع ہونے والی اس لیگ میں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا حصہ لیں گی۔