Tag Archives: train

مکہ سے مدینہ تک پہلی ٹرین سروس شروع ، 4سو کلو میٹر کا فاصلہ 2گھنٹہ 52منٹ طے

ریاض(ویب ڈیسک)مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا ہے اور تیز رفتار ٹرین نے 450 کلومیٹر (281 میل) کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔مکے سے مدینے تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کرکے معتمرین کے دل جیت لئے۔ منصوبے کے ذمہ دار ہسپانوی سعودی کنسورشیم کے ترجمان ال شول کا کہنا ہے کہ مکے سے مدینے تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300 کلومیٹر (180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

چلتی ٹرین میں 3علماءکیساتھ خوفناک اقدام

آگرہ(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔ ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔

ایس پی  جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

جرمن سفیر کا پاکستان میں پہلی بار ٹرین کا سفر

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں متعین جرمن سفیر مارٹن کابلر نے پاکستان ریلوے کو سرمایہ قرار دیدیا۔ مارٹن کابلر نے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے گوجرانوالہ تک کا سفر کیا جس کا مقصد پاکستان کو بہتر طریقے سے جاننا اور مختلف علاقوں کو دیکھنا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر نے راولپنڈی سے گوجرانوالہ کا سفر بذریعہ ٹرین کیا۔ مارٹن کابلر نے پاکستان ریلوے کو سرمایہ قرار دیا۔ مارٹن کابلر نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے کا بنیادی مقصد پاکستان کو بہتر انداز سے جاننا اور مختلف علاقوں کو دیکھنا ہے۔ سفر کے دوران مارٹن کابلر نے اپنے ہمراہ علاقے کا نقشہ بھی رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لوگوں کا اعتماد ٹرین اور ریلوے پر بحال ہو۔

جاپان میں آگئی حیران کن لگژری ٹرین ،کرایہ 12لاکھ

جاپان میں نئی لگژری ٹرین 4 دن تک جاپان کے نظارے دکھائے گی جس کا کرایہ 12 لاکھ روپے لیا جائے گا۔بھاری جیب والوں کے لیے نیا شاہکار سامنے آگیا، فائیو اسٹار ہوٹل کو چیلنج دیتی جاپانی ٹرین ٹریک پر دوڑنے کے لیے تیار ہے، پرآسائش بیڈ روم، دو منزلہ ڈیلکس سوئِٹ، شاندار ڈائننگ ہال، شیشوں کی دیواروں کے ساتھ نظاروں اور پرتکلف کھانوں والی اس ٹرین کا کرایہ بھی ہے ٹاپ کلاس ۔جاپان کی اس لگڑری ٹرین کا 4 دن کا سفر تقریبا پاکستانی 12 لاکھ روپے کا ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں اس ٹرین میں صرف چونتیس مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔اس لگڑری ٹرین کے مزے لینے والوں کی لائن ایسی لگی کہ مارچ دو ہزار اٹھارہ تک تمام ٹکٹ بک ہوگئے۔

پاکستان ریلوے کا اہم کارنامہ ….جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2013ءمیں مسلم لیگ ن جب برسراقتدار آئی تو ریلوے خسارہ 30ارب روپے سے زائد تھا۔ جون 2016ءمیں اس خسارے کو کم کر کے 26ارب روپے تک لایا ہے۔ تین سالوں میں ریلوے کے خسارے میں3.5ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے۔ وقفہ سوالات میں انہوں نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ اس عرصہ میں ریلوے کے اخراجات 48ارب روپے سے بڑھ کر 63ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناءریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری سید عاشق حسین شاہ نے ایوان کو بتایا کہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ تنخواہ پینشن اور الا¶نسز میں اضافہ ہے۔ اس عرصہ کے دوران ریلوے کی آمدن میں 18ارب سے بڑھ کر 36ارب تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت اور تجدید کی مد میں 45کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ لودھراں سے کوٹری سیکشن کے سگنل نظام کی اپ گریڈیشن کے 38ارب 26کروڑ روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔۔

جہاز سے تیز ٹرین ….جلد دوڑے گی

لندن (نیٹ نیوز )ٹیکنالوجی کی ترقی نے ذرائع مواصلات میں بھی بے پناہ جدت اور ترقی کے راستے کھولے ہیں ،ہوائی جہاز کو اب تک تیز رفتار سفری ذریعہ قرار دیا جاتا رہا ہے مگر اب زمین پر چلنے والی ریل گاڑیاں بھی اپنی تیز رفتاری میں جہازوں کو مات دینے لگی ہیں ،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2020میں دبئی میں ایک نئی ٹرین سروس شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رفتار ہوائی جہاز سے بھی زیادہ ہو گی ایک ہوائی جہاز اوسطاََ 700سے 1000کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے مگر مذکورہ ریل گاڑی 1220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ،برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ میں بتا یا ہے کہ دبئی سے الفجیرہ کے مقام تک ایک کار اوسط رفتار سے اڑھائی گھنٹے میں پہنچتی ہے جبکہ ریل گاڑی یہ سفر محض 10منٹ میں مکمل کر لے گی ۔