تازہ تر ین

بھارت باز نہ آیا …. فائرنگ جاری …. 5سورما جہنم واصل

راولپنڈی، سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورکنگ باو¿نڈری پر فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بدھ کو مزید تین پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چپراڑ سیکٹر میں کی جانے والی فائرنگ سے دو عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق پاکستان رینجرز نے انڈین فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ہونے والا تیسرا شہری لائن آف کنٹرول کی وادی سونا کا رہائشی سکندر تھا جو انڈین فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور بدھ کو سی ایم ایچ کھاریاں میں انتقال کر گیا۔ آئی ایس پی آر نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی انڈین فوج پر ہرپال اور چپرار سیکٹرز میں فائرنگ کے الزامات لگائے تھے اور کہا تھا اس سے پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل 24 اکتوبر کو بھی پاکستانی حکام نے انڈین فائرنگ سے ایک بچی سمیت دو افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’21 اکتوبر سے اب تک بلااشتعال انڈین فائرنگ میں 21 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔’دوسری جانب انڈیاکے نیم فوجی دستے بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں میں ورکنگ باو¿نڈری پر آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہو گ?ا ہے۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرحد پار فائرنگ میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر خواتین ہیں۔انڈین خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا: ‘بی ایس ایف کے نائب سب انسپیکٹر اے کے اپادھیاے آر ایس پورہ میں ایک شیل کے پھٹنے سے زخمی ہو گئے۔ ان کے ہاتھوں میں زخم آئے ہیں۔’انھوں نے بتایا کہ ‘ساڑھے گیارہ بجے رات تک زیادہ تر فائرنگ آر ایس پورہ میں ہوتی رہی جبکہ وقفے وقفے سے ارنیا میں بھی فائرنگ ہوئی۔’جموں ڈویڑن کے نائب کمشنر سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی چوکیوں سے سائے کلاں، برے جال، تریوا اور ارنیا سیکٹرز میں شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے اور بلااشتعال فائرنگ کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی گئی جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی گزشتہ روز فائرنگ اور گولہ باری سے چپراڑ سیکٹر کے سرحدی علاقہ پنووال کے رہائشی عاشق حسین کے گھر پر بھارت کی جانب سے چلایا گیا مارٹر گولہ گرنے سے اس کا ا یک بیٹا وقاص عرف وکی شہید ہوا تھا جبکہ عاشق حسین، اس کا بیٹا وقار اور اس کی اہلیہ بشریٰ بی بی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کاعلاج معالجہ جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھمبر کی ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس دوران پانچ بھارتی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی چار چوکیاں بھی تباہ کر دیں ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ 4 چوکیاں بھی تباہ کر دی ہیں۔ سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر، معراجکے سیکٹر ، ہرپال سیکٹر ، بجوات سیکٹر ، سجیت گڑھ کے سرحدی گاو¿ں میں بھارتی فورسز کی جانب سے بارڈر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز جب بھی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کرتی ہے تو پاک رینجرز کے جوان اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں جس سے دشمن کی نہ صرف گنیں خاموش ہوتی ہیں بلکہ وہ اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ پنجاب رینجرز کے شےر جوانوں کا منہ توڑ جواب دینے سے دشمن کی کئی چوکیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں جو اب ویران نظر آرہی ہیں اور بزدل دشمن چوکیوں چھوڑ کرراہ فرار اختےار کر چکا ہے ۔ اقوام عالم جانتی ہے کہ پاک بھارت سرحد پر جب بھی سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی اس میں بھارت کا ہاتھ سب سے پہلے آیا ۔ ا ب بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد شہید جبکہ 15افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے انسانی جانوںکے ساتھ ساتھ سرحدی ملحقہ دیہاتوںمیں بھارتی مارٹر گولے گرنے سے کروڑوں روپے کے جانور اب تک ہلاک ہو چکے ہیںمگر سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں کے دیہاتیوں کی حب الوطنی قابل تعریف ہے جو کئی اپنے پیاروں کی جانیں گنوانے اور کروڑوں کے مال و زر کے نقصانات کے باوجود دیہاتی لوگ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیںاور اپنے بچوں کی شہادت کے باوجود دیگر اہل خانہ کی شہادت کو بھی اپنے لئے فخر محسوس کرتے ہیںاور عوام کے حوصلے چٹانوں کی طرح مظبوط ہیں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک وملت کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain