تازہ تر ین

آرمی چیف بارے قیاس آرائیاں

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سیاسی رہنماﺅں کے وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک تھی۔ ملاقات میں عسکری اور سیاسی رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی قیادت نے تازہ ترین ملکی داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے شہباز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار پر مشتمل سیاسی رہنماو¿ں کے وفد نے آرمی ہاو¿س میں ملاقات کی جب کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی وفد کی ملاقات سہ پہر 4 سے ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی جس میں حکومتی وفد نے آرمی چیف کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جب کہ وفد نے آرمی چیف کو اپنی سفارشات بھی بتائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain