تازہ تر ین

سپریم کورٹ میں کیس شروع ….نواز شریف استعفیٰ دیں….کپتان کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 20 سال میں کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ ہم کرپشن کیخلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن حکمرانوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کو آپس میں لڑایا۔ ہمارے کارکنوں پر ایسے شیلنگ کی گئی جیسے ان کا تعلق کسی دشمن ملک سے ہو۔ اس صورتحال سے مجھے سخت غصہ آیا لیکن خوف تھا کہ کہیں خون خرابہ نہ ہو جائے، اس لیے میں نے پرویز خٹک کو واپس جانے کا حکم دیا۔ پاناما لیکس کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پر خوشی ہوئی۔ منتخب وزیراعظم کو اب سپریم کورٹ طلب کرے گی۔ ججوں نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کا جلد فیصلہ کریں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ ججوں کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے اور ادارے کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں شروع ہو چکا ہے، اس لئے وزیر اعظم شریف استعفیٰ دیں۔ مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو انکوائری کی وجہ سے مستعفی کرایا گیا تو نوازشریف بھی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے مل کر ملک کو لوٹا۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی آڑ میں چارٹر آف مک مکا کیا تھا۔ دونوں عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی لڑتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے کام کر رہے ہوتے تو اب تک زرداری اور نواز شریف پکڑے جا چکے ہوتے۔ پاکستان سے کرپشن کا کینسر ادارے مضبوط کرنے سے ختم ہوگا۔ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جس دن دونوں بھائی جیل میں ہونگے۔ نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کی باری آنے والی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain