تازہ تر ین

شفافیت ہماری پہچان, عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے مابین ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں اور پسماندہ و دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور منصوبوں کا اعلیٰ معیار پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سےاست کا محور ہے اور اسی مقصد کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ملک بھر میں توانائی سمیت دیگرعوامی فلاح کے منصوبوں کو برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 18 ماہ میں پاکستان کی قسمت بدلنے جا رہی ہے، توانائی کا سنگین بحران حل ہوگا، ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اور ہم ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےر صدارت پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔وزےراعلیٰ نے اتھارٹی کے بورڈ مےں سرکاری شعبے کے ممبران کی زےادہ تعداد اوربعض امور مےں تاخےر پر شدےد برہمی کا اظہار کےااور متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔وزےراعلیٰ نے اتھارٹی مےں شامل تمام سرکاری ممبران کوتبدےل کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ واضح ہداےات کے باوجود اتھارٹی مےں سرکاری ممبران کی تعداد زےادہ ہونا افسوسناک امر ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی مےں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرےن کی اکثرےت ہوگی اورپنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی مکمل طورپر بااختےار اورخود مختار ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کا تعلق براہ راست انسانی زندگےوں سے ہے اوراس لئے اتھارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے بعض امور مےں تاخےر کا کوئی جواز نہےں بنتا۔انہوںنے کہا کہ جعلی ادوےات کے گھناو¿نے کاروبار مےں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہے ،اسی طرح جعلی زرعی ادوےات کا مکروہ دھندا کرنے والے زراعت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہےں ۔ جعلی ادوےات کے مکروہ کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہے اورجعلی ادوےات کے کاروبار مےں ملوث مافےا کا قلع قمع کرنا ہے اوراس ضمن مےں پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی نے اہم کرداراداکرنا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کےلئے رواےتی طرےقہ کار سے کام نہےں چلے گا۔جو افسر عوام کی خدمت کرے گا اورنتائج دے گا،وہی عہدے پر رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اےگرےکلچر،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا ہر ماہ دو بار اجلاس ہوگااورمےںخود ہر ماہ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب کسان پیکیج“ کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور اس انقلابی پروگرام کا آغاز رواں ماہ کے وسط میں کیا جا رہا ہے۔ بلاسود قرضوں کے فراہمی کے پروگرام سے 5 لاکھ سے زائدچھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے اور ان قرضوں کا مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کا زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کرنے کا بھی فےصلہ کےاہے۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی کسان پیکیج کے تحت مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے اور حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا، کسان خوشحال ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے ای کریڈٹ کارڈ کے تحت فراہم کئے جائیں گے اور مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کیلئے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت 10 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کےلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ بھی کم کےے گئے ہےں اوراس ضمن مےں انہےں خصوصی رعاےت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو آلات اور مشینری بھی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہائی ٹیک میکانزم سروس سینٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارو ںکی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ بارآور ثابت ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کسان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے شہید میجر عمران کی بہادری اور جرا¿ت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر عمران نے اپنا آج قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کیا ہے اور شہید میجر عمران پوری قوم کے ہیرو ہیںاورقوم کو ان کی لازوال قربانی پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ شہید میجر عمران کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی جلدصحتےابی کیلئے دعا کی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےںپاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ و رےسرچ سنٹر کے منصوبے کے تعمےراتی امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت مےں گردوں اورجگر کے امراض کے علاج کے حوالے سے سٹےٹ آف دی آرٹ ادارہ بناےا جارہا ہے اورےہ ادارہ گردوں و جگر کے امراض کے علاج معالجہ کے حوالے سے منفرد ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ اہم منصوبہ ہے اوراسے برق رفتاری سے مکمل کرنا ہے ۔پی کے اےل آئی دکھی انسانےت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔عوامی خدمت کے بڑے منصوبے کی تکمےل کےلئے سب کو محنت ،جذبے اورلگن سے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولےن ترجےح ہے ۔عوام کوعلاج معالجہ کی سہولتےں ان کی دہلےز پر پہنچانے کے پروگرام پر عمل پےر اہےں ۔ انہوںنے کہا کہ گردے اورجگر کے امراض مےں مبتلا مرےضوں کو علاج کی جدےد سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہسپتال کے قےام پراربوں روپے خرچ کےے جارہے ہےں۔چےف اےگزےکٹو آفےسرانفراسٹرکچر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے کے تعمےراتی امور کے حوالے سے تفصےلی برےفنگ دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain