تازہ تر ین

کیویزٹورکےلئے خاص حکمت عملی بناناہوگی

شارجہ(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈاورآسٹریلیا کاسخت دورہ آنیوالا ہے۔پہلے نیوزی لینڈدورے کےلئے خاص پلان ترتیب دینا ہوگا۔بلے بازوں کومیچزمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔ شارجہ ٹیسٹ سے قبل ہی ٹیم کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کا مشن مکمل ہو چکا ہے۔ان کا اشارہ پاکستانی ٹیم کی سیریز کی جیت پر تھا جو وہ دبئی اور ابوظہبی کے ٹیسٹ میچز جیت چکی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑی صرف چند روز کے آرام کر کے متحدہ عرب امارات میں مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اب وہ تھک چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ہی حریف کے خلاف کھیلتے رہنے اور ایک ہی ہوٹل میں قیام کرنے کے بعد اب کھلاڑیوں کو مختلف ماحول کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے سامنے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف دو بڑی سیریز ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اگر پاکستانی ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو وہ ویسٹ انڈیز کو دبا ﺅمیں لے سکتی تھی لیکن ایسا نہ ہونے سے وہ خود دبا ﺅکا شکار ہوگئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو صبر سے بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بیٹسمینوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے سرفراز احمد اور اظہر علی کے آﺅٹ ہونے کے بارے میں سوال پر محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے لاپروائی نہیں کہیں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ انھیں اس سے مایوسی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain