تازہ تر ین

مطالبات نہ مانے تو گو نثار گو ” گو نواز گو “ میں بدل جائیگا

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن) لیگ ناکام ایکشن پلان بن چکی ہے ،گو نثار گو کا نعرہ سندھ ، بلوچستان، خیبر پختوانخواہ، فاٹا یا جنوبی وزیرستان سے نہیں بلکہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے ، اگر 27دسمبر تک aہمارے چار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر گو نثار گو کانعرہ گو نواز گو کے نعرے سے تبدیل ہو جائے گا ،آپ کی بڑی مہربانی ہو گی سی پیک اور دیگر قومی منصوبوں کےلئے دنیا سے ملنے والے پیسے میٹرو ٹرین پرضائع نہ کرو بلکہ پہلے صاف پانی ،صحت ، تعلیم ، روٹی ، کپڑا او رمکان دو ۔ 49ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس موقع پر بختاور بھٹو ، یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، سردار لطیف کھوسہ، شیریں رحمان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے کارکنوں کو بلاول ہاﺅس لاہور آمد پر پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہیں اس لئے ہمیں خوش ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید ، بیگم نصرت بھٹو شہید آج تک زندہ ہیں ، شاہ نواز بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو بھی زندہ ہیں ۔ ”ان کو “ ڈر ہے کہ میں صرف شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں ، میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہوں لیکن تخت رائے ونڈ والے اس سے بھی ڈرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری میر مرتضی بھٹو شہید کا بھی بھانجا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تنگ آ گیا ہوں ، نیشنل ایکشن پلان کا حال سب نے دیکھا ہے ، آپ جانتے ہیں کہ وہ کتنے خطرناک لوگ ہیں ، وہ ہمارے بچوں اور مستقبل کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ شہید بی بی نے ان سے لڑتے ہوئے اپنی جان دیدی ۔ آرمی پبلک سکول کے بچے جان دے کر ان کا سامنا کر رہے ہیں، ملالہ جیسی بیٹی ان سے لڑتی ہے لیکن غیرت مند رائے ونڈ والے ، بہادر چوہدری نثار علی خان ان سے لڑنا تو درکنار ان کے خلاف بولنے کےلئے بھی تیار نہیں۔ جب ہم اپنے شہیدوں کے لئے روتے ہیں تو اعتراض بھی کرتے ہیں ۔ اس موقع پرانہوںنے گو نثار گو نے کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ والوں آپ سن رہے ہو یہ نعرہ سندھ ، بلوچستان ، کراچی سے نہیں ، خیبر پختوانخواہ ، جنوبی یا شمالی وزیرستان یا سوات سے نہیں بلکہ یہ نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے ۔ آپ کو ماننا پڑے گا کہ آپ ناکام ہو چکے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن) لیگ ناکام ایکشن پلان بن چکی ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مانا تھاکہ ہمیں ایک پارلیمانی کمیٹی بنانی چاہیے جس کے سامنے وزیر داخلہ جوابدہ ہوںلیکن میاں صاحب نے ہمارے اس مطالبے کو نہیں مانا ،ہمارا دوسر ا مطالبہ تھاکہ پانامہ سکینڈل کا پیپلز پارٹی کے پیش کردہ بل کے مطابق احتساب کیا جائے ، تیسرا مطالبہ تھاکہ معاشی مساوات ہونی چاہیے، سی پیک اور دیگر قومی منصوبوں جن کے لئے دنیا پیسے دے رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain