تازہ تر ین

برطانوی نژادپاکستانی خواتین کی طیارے میں شرمناک حرکات …. لاہور اترتے ہی جو سلوک ہوا وہ آپ بھی دیکھ لیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی ایئرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین ایک دوسری سے گتھم گتھا ہو گئیں۔ تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں۔ لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 میں سوار دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین آسیہ بتول اور عظمیٰ اویس نے دوران پرواز ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا۔ سیٹ کی تبدیلی جیسے معمولی تنازع پر آپس میں تکرار ہو گئی اور دونوں ایک دوسری سے گتھم گتھا ہو گئیں ۔ اس دوران پائلٹ، عملے اور ساتھی مسافروں نے دونوں کو منع کرنے کے لاکھ جتن کئے مگرآسیہ اور عظمیٰ نے کسی کی ایک نہ سنی اور تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش جاری رکھنے کے علاوہ ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں۔ طیارہ لاہور لینڈ ہوتے ہی پائلٹ کی شکایت پر ایئرپورٹ سکیورٹی نے آسیہ بتول اور عظمی اویس کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لاہور کی رہائشی دونوں برطانوی نژاد خواتین کو اپنی غلطی کااحساس ہوا، دونوں نے معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑوائی۔
خواتین گتھم گتھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain