تازہ تر ین

ڈگری لینی ہے تو وزیراعظم کی سکیم کے تحت …. ایچ ای سی کی انوکھی ڈیمانڈ

سرگودھا(ویب ڈیسک) ڈگری لینی ہے تو وزیر اعظم سکیم کے تحت لیا جانے والا لیپ ٹاپ دکھانا ہو گا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم سکیم کے تحت دیئے جانے والے طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ بازاروں میں فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے، یونیورسٹی آف سرگودھا کے ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباءکے لئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ لازمی دکھانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلباءو طالبات کو یونیورسٹیاں ڈگریاں نہیں دیں گی، ذرائع کے مطابق اگر کوئی طلباءو طالبات لیپ ٹاپ چوری یا چھین کر لے جائے تو اس کی ایف آئی آر تھانہ میں کروائی جائے اور بعد ازاں اسے ڈگری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایسے طلباءو طالبات کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جنہوں نے اپنے لیپ ٹاپ فروخت کر دیئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم پاکستان نے میرٹ کی بنیاد پر سرگودھا سمیت ملک بھر میں لیپ ٹاپ ذہین طلباءو طالبات کو دیئے تھے جس میں انٹر نیٹ اور دیگر سہولیات بھی مفت فراہم کی گئی تھی، اس کا مقصد طلباءو طالبات کو تعلیم کے حصول میں مدد دینا تھا لیکن طلباءو طالبات نے لیپ ٹاپ بازاروں میں فروخت کیے ہیں جس پر حکومت نے یہ موقف اختیار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain