تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی بڑی پیشکش سامنے آگئی, اہم اعلان

نیویارک (اے این این ) اقوام متحدہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عالمی ادارے کے نئے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں،مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش برقرار،سیکرٹری جنرل جلد نواز اور مودی سے باضابطہ رابطہ کرینگے،بھی وہ عالمی لیڈروں سے رابطوں میں مصروف ہیں ،تھوڑا وقت لگے گا،ملیحہ لودھی کشمیر کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل کو تفصیلی بریفنگ دے چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین ڈیوریجک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عالمی ادارے کے نئے سربراہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے تعلق سے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ حال ہی میں سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے والے اینٹونیو گوٹیریس جنوب مشرقی یورپ میں واقع قبرص کا مسئلہ حل کرنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر مسئلے کے حل کیلئے کوششیں شروع نہیں کی ہیں؟سٹیفین ڈیوریجک نے بتایاانہوں نے یکم جنوری کو ہی اقوام متحدہ سربراہ کا عہدہ سنبھالا ، ان کا دنیا بھر کے سرکاری لیڈران کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، لیکن ابھی تک وہ سبھی لیڈران کے ساتھ گفت و شنید نہیں کرسکتے ہیں جن سے وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا نئے سیکریٹری جنرل کی بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ کشمیر کو لیکر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اینٹونیو گوٹیریس میں تنازعہ کشمیر یا دنیا کے کسی اور مسئلے کے حل کے حوالے سے دلچسپی کی کمی ہے۔ترجمان کا کہنا تھاسیکریٹری جنرل کو دفتر سنبھالے 12روز ہی ہوئے ہیں، وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے گفتگو کرچکے ہیں ، تاہم میری دانست میں ابھی تک وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ کشمیر سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال نہیں کرسکے، تو میں یہ کہوں گا کہ آپ انہیں تھوڑا وقت دیں۔ترجمان نے کہا کہ انتونیوگٹرریس کو کشمیر مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی کی کمی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں جبکہ وہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے باضابطہ بات چیت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرچکے ہیںتاہم مصروفیت کے باعث پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم سے تاحال رابطہ نہیں کر سکے ہیں تاہم اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ وہ کشمیر مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدہ صورتحال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ 6جنوری کو سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی تھی۔ادھر اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے کشمیر کے حوالے سے تازہ بیان کے بعد ہی پاکستان نے سیکریٹری جنرل کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی بریفنگ دی۔اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاتون مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اینٹونیو گوٹیریس کے ساتھ ملاقات کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain