تازہ تر ین

ایک اور طیارہ اچانک گر کر تباہ،32افراد جاں بحق

بشکیک( ویب ڈیسک )ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے سے عملے سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مال بردار بوئنگ طیارے نے ہانگ کانگ سے براستہ استنبول مناس جانے کے لئے اڑان بھری تھی کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 25 کلو میٹر شمال میں رہائش آبادی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے تمام لوگوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر خراب موسم بتایا جا رہا ہے لیکن واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain