تازہ تر ین

طیبہ تشدد کیس, ذمہ دار کون؟ ,فیصلہ آگیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) طیبہ تشدد کیس میںاہم پیشرفت ہوئی ہے مقدمے میں ملوث ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کو معصوم بچی پر تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے طیبہ تشدد کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میںجمع کرادی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیبہ پر تشدد میں ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ ذمہ دار ہیں، بچی کے جسم پر تشدد کے بائیس نشانات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی طیبہ پر تشدد کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی کاشف عالم کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میںبھی تشدد کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بھی اس واقعے میں بلاواسطہ ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ خود ایک جج ہیں اور ان کو علم ہے کہ چائلڈ لیبر قوانین کے تحت کمسن بچوں کو اس طرح نہیں رکھا جاسکتا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ اخلاقی طور پر بھی انکی ذمہ داری تھی کہ بچی پر اس قسم کے تشدد کی روک تھام کرتے، نہ ہی انہوں نے اس پر کسی قسم کا کوئی ردعمل دیا، کل اس کیس کی سماعت ہے اور اس کیس پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملازمہ بچی کو ایک حاضر سروس جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور بچی کو عدالت لانے کا حکم دیا۔ دریں اثناءتشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ طیبہ کے والدین کی شناخت کا معمہ حل ہو گیا، ڈی این اے رپورٹ کے مطابق محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے والدین ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اسلام آباد نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے والدین ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی این اے رپورٹ جلد وفاقی پولیس کے حوالے کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ طیبہ نے 9 جنوری کو میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں اپنے والدین کو شناخت کر لیا تھا اور اجلاس کے دوران اپنے چا ر سالہ بھائی زین کوگود میں اٹھائے رکھا تھا۔خیال رہے کہ کسمن گھریلو ملازمہ پر تشدد کی خبریں سامنے آنے کے بعد پانچ جوڑوں نے طیبہ کے والدین ہونے کا دعوی کیا تھا۔ دریں اثناءکمسن طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کے زخموں کی کہانی بہت پرانی نکلی ، کچھ زخم ایک سال قبل کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس کی نئی میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز اور اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں ، حتمی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخم خوردہ طیبہ کے زخموں کی کہانی بہت پرانی ہے ، کمسن بچی کے جسم پر بائیس زخموں میں سے کئی ایک سال سے بھی زائد پرانے ہیں۔پرانے زخم ظاہر کرتے ہیں کہ طیبہ پر تشدد کئی سالوں سے کیا جاتا رہا ہے ، پرانے زخم آہنی راڈ کے ساتھ تشدد کرنے سے ہوئے ، میڈیکل رپورٹ اور شواہد کے باوجود پولیس کی تفتیش کا دائرہ کار ابھی تک محدود ہے۔ دریں اثناءچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کاتین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain