تازہ تر ین

نائجیریا کا فضا ئی حملہ ، 52شہری ہلاک 200,زخمی

ابوجا(ویب ڈیسک)نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کر کے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ملک نے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کرکے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ 200 سے زائد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain