تازہ تر ین

نیوایئر فیسٹیول کے حوالے سے الحمراءمیں تقریب کا انعقاد

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہم ٹھوس بنیادوں پرپاک چین دوستی کے نئے ابواب دریافت کررہے ہیں اس رشتہ کی بنیاد دو طرفہ اخلاص پر مبنی ہے جو نہ صرف پاک چین لیڈر شپ میںواضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی وہ اپنی مثال آپ ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر سطح پر اور ہر شعبہ میں فروغ پا رہے ہیںمیرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ لاہورآرٹس کونسل کا پلیٹ فارم چین کے فنکاروں کا دل پسند پلٹ فارم ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراءکیپٹن ریٹائرڈعطاءمحمد خان نے چائنز نیوایئر فیسٹیول کے حوالے سے الحمراءمیں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا۔تقریب میں صوبائی مشیربرائے ثقافت ملک احمد خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین اوردیگر نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain