ماسکو(اے پی پی) سیموناہالپ اور سوتیلانا کزنٹسوا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے میں ہالپ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف کھلاڑی کنجو کو 6-4 اور 7-6 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔، ایک اور میچ میں سوتیلانا کزنٹسوا نے گوریلووا کو 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔