تازہ تر ین

نئی جماعت بنائیں گے …. حافظ سعید اور ساتھیوں کا اہم اعلان

لاہور(حسنین اخلاق)باوثوق ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ جماعة الدعوة پراقوام متحدہ کے حکم پر وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد اس کے اڑھائی سو سے زائد رہنماﺅں نے اپنی جدوجہد کو سیاسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے جلداجازت طلب کی جائیگی۔جماعة الدعوة سے تعلق رکھنے والے ان افراد پرنہ تو اقوام متحدہ کی طرف سے پابندی عائد ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے ان کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان رہنماﺅں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر انہیں بطور الگ جماعت کام کی اجازت نہیں دی جاتی تو وہ پاکستان کی قومی سیاسی جماعتوں میں شامل ہوکر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کام کو جاری رکھیں گے اور دنیا کو کسی بھی طور کشمیر میں جاری مظالم اور بھارتی بربریت بھولنے نہیں دیں گے۔ان رہنماﺅں نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ پاکستان کی سلامتی اور ملکی پالیسی کو پہلے بھی مقدم رکھا گیا اور اب بھی اس کی اسی طرح تقدیم کی جائے گی جبکہ دوسری جانب پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں اور اکثر مذہبی سیاسی جماعتیں ان رہنماﺅں کو سیاسی دھارے میں لانے کے لیے اپنی صفوں میں جگہ دینے کو تیار ہیں جس کے بعدانہیں امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کا ہندوستانی پراپوگنڈا کا جواز ختم ہوجائے گا۔واچ لسٹ پر موجود جماعة الدعوة کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے ان کے تمام دفاتر کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح کے اقدامات فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے بارے بھی لیے جارہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حافظ محمد سعید سے نہ تو کسی کو ملنے دیا جارہا ہے اور نہ ہی وہ خود کسی سے رابطہ کررہے ہیں لیکن جماعة الدعوة ان حکومتی اقدامات کے خلاف عدالت سے ایک بار پھر حافظ سعید کی بے گناہی کی استدعا کرے گی جبکہ اس دفعہ جماعة الدعوة پر پابندی کے اقدام کو چیلنج نہیں کئے جانے کا امکان ہے اور اگر انہیں حافظ سعید کے حوالے سے عدالتی اجازت مل گئی تو جماعة الدعوة کے سربراہ بھی یا تو کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے اور یا پھر اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں جو آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain