تازہ تر ین

سنگاکارا کا وسیم اکرم بارے خطرناک انکشاف

کولمبو (ویب ڈیسک ) سری لنکا کے سابق عظیم کرکٹر سنگا کارا نے وسیم اکرم کو اپنے کیریئر کا سب سے خطرناک ترین بولر قرار دیا ہے۔سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز اور 15 سال کے دوران 594 میچز میں دنیا کے بہترین بولرز کا سامنا کرنے والے سابق بیٹسمین سنگاکارا نے کہا کہ وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل تھا۔ اگر آپ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو وسیم اکرم 12 ویں نمبر پر نظر آئیں گے لیکن دنیا کے کسی بھی بیٹسمین سے پوچھ لیں وہ بطور بہترین بولر انکا نام ہی لے گا۔ انہوںنے کہا کہ وسیم اکرم ایک ذہین کرکٹر تھے اور بیٹسمینوں کو ان کے سامناکرنا مشکل ہوجاتا تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain