تازہ تر ین

امریکی عدالت کا ایک اور حکم, ٹرمپ نے چپ سادھ لی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی عدالت نے امریکی حکومت کی طرف سات مسلم ممالک کے لوگوں پر سفری پابندی لگانے کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی ، یہ پابندیاں صدرٹرمپ نے لگائی تھیں ۔ مسلمانوں پر پابندیوں کے خلاف واشنگٹن کے ایک وفاقی جج نے فیصلہ سنایاتھاجس کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ تفصیل کے مطابق ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایک انتظامی حکم نامے کے تحت سات ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی لیکن پھر وفاقی جج نے اس انتظامی حکم نامی کو معطل کردیا تھا جس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر تھی لیکن اب اسے مسترد کردیاگیا۔ یادرہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیاتھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا،اسی حکم کے تحت امریکہ میں پناہ گزینوں کے داخلے کے پروگرام کو 120 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی شامی پناہ گزینوں کے امریکہ آنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔امریکی محکمہ انصاف نے سیاٹل عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے جبکہ سیاٹل عدالت کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر پابندی زدہ ممالک سے لوگوں کی امریکہ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی ایئرلائنز نے ان ممالک سے امریکہ آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہیں ۔ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں چالیس سے زائد مسافر پہنچے ہیں ،ان میں اکثریت ایرانی باشندوں کی ہے جبکہ شام اور تیونس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بوسٹن پہنچے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہت سے لوگوں نے بوسٹن آمد کو اسی لیے ترجیح دی ہے کیونکہ سب سے پہلے بوسٹن کی ایک عدالت نے ٹرمپ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔اس موقع پر بوسٹن ایئرپورٹ پر عوام کی ایک بڑی تعداد ان تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی ۔ ان لوگوں نے سائن بورڈ اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہم تارکین وطن کو امریکا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دوسری جانب وکلا کے ایک گروپ نے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے قریب تارکین وطن کی سہولت کے لیے ایک عارضی دفتر قائم کردیا ہے ۔وکلا نے پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ جو لوگ امریکہ آنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر امریکا کا سفر اختیار کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain