تازہ تر ین

دھونی کی اہلیہ کو نئی دہلی کی عدالت نے طلب کرلیا

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) مہندر سنگھ دھونی کی میدان سے باہر خبریں کم ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ اس کا بیڑہ ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے اٹھا لیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے ایک مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے طلب کیے جانے پر ساکشی دھونی عدالت کے روبرو پیش ہونگی۔ انڈین میڈیا کے مطابق رئیل سٹیٹ کمپنی امراپالی کو سرمایہ کاروں نے ایک مقدمے میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے، اس کیس میں ساکشی دھونی کا نام بھی جوڑا جا رہا ہے کیونکہ مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر رہی تھیں تاہم انہوں نے ایک سال قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس کمپنی کیخلاف مہم کے بعد اس سے اپنا ناتہ توڑ لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain