تازہ تر ین

مارشل کی شاندار سنچری نے ویلنگٹن کوکامیابی دلادی

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) ہمیش مارشل کی شاندار سنچری کی بدولت ویلنگٹن نے کنٹربری کو شکست دے کر دی فورڈ ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ بدھ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں کنٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 246 رنز بنائے، ہنری نیکولز 64 اور میک کونچی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ووڈکاک نے 4 اور برینٹ آرنیل نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ویلنگٹن نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں 8 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان ہمیش مارشل نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، میٹ ٹیلر 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ٹوڈ ایسٹل نے 3 وکٹیں لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain