تازہ تر ین

ٹریفک وارڈنز نے جینا محال کر دیا …. سی ٹی او سے نوٹس کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)انجمن تاجران آٹو رکشہ ڈیلر یونین لٹن روڈ سرپرست اعلیٰ حاجی ہنرخان، چیئرمین میاں محمد وارث قائم مقام چیئرمین ہدایت اللہ ودیگر تاجر محکمہ ٹرانسپورٹ و ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی وارڈنز کی زیادتیوں کیخلاف ”نیااخبار“ میں پھٹ پڑے انہوں نے کہا کہ لٹن روڈ پر 30فٹ ییلو لائن کے اندر اگر ٹریفک جام ہو تو اپنے اوپر مقدمات درج کروانے کیلئے تیار ہیں۔ڈی ایس پی اور ان کی وارڈن ٹیم نے 30فٹ ییلو لائن پر قبضہ کرکے رکشے دکانوں کے اندر پارک کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ پولیس نے رویہ تبدیل نہ کیا تو قرطبہ چوک میںدھرنا دے کر رکشوں کو آگ لگا دیں گے۔ ییلو لائن کے اندر پارک نہ کرنے باعث کاروبار تباہ و برباد ہوگئے کوئی پرسان حال نہیں۔مڈل کلاس تاجر ہیں فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ احتجاج کرنے پر ہراساں و ناجائز مقدمات درج کردیتے ہیں۔ ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم نے جینا محال کیا ہوا ہے۔ دیگر تاجروں وسیم ، واحد حسین، احمد نے بتایا کہ خریداری و اقساط ادا کرنے والے گاہکوں کے کھڑے رکشوں کا چالان کردیتے ہیں۔ 30فٹ ییلو لائن کے اندر رکشے کھڑے کرنے پر وارڈنز گالیاں دیتے ہیں پولیس کا رویہ انتہا کا بدتمیزانہ۔ 70سالوں سے بیٹھے ہوئے ہیں حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن مڈل کلاس تاجروں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ حکومت نے 30فٹ ییلو لائن جگہ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن معاوضہ کیا دیناتھا ییلو لائن پر ٹریفک والوں نے قبضہ کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کرنا تو سمجھ آتا ہے لیکن کھڑے رکشوں کا چالان کرنا وارڈنز کا ظلم انتہا ہے۔تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام مزید مطالبات من وعن سے تسلیم کرتے ہیں لیکن حکومت ہمارے جائز مطالبات کو بھی تسلیم نہیں کرتی۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر حکومت نے چنگ چی رکشہ کو بند کرنا ہے تو 7 سیٹر آٹو رکشہ کی اجازت دے مقامی ڈی ایس پی ٹریفک کو معطل 30فٹ ییلو لائن کے اندر رکشے کھڑے کرنے کی اجازت دی جائے۔ کالاشاہ کاکو گرین ٹاﺅن میں پرانے رکشوں کی پاسنگ کیلئے بنائے گئے آفس شہر میں قائم کئے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain