تازہ تر ین

سندھی سیاستدانوں کے پنجاب کی نسبت زیادہ کرپٹ ہونیکا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ٹی ایٹ5 میں میزبان آمنہ ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے وڈیروں نے شہید ذوالفقار بھٹو کا ساتھ نہیں دیا۔ حالانکہ ذوالفقار علی بھٹو لوگوں کے ہیرو تھے انہوں نے بتایا بھٹو خاندان میں اختلافات زرداری کی وجہ سے ہیں پیپلزپارٹی سندھ کی نہیں پنجاب کی پارٹی تھی سندھ کے لوگوں نے بھٹو خاندان کو عزت دی لیکن سندھ زرداریوں کی جاگیر بنا ہوا ہے اور وہاں ان کی شہنشاہیت ہے سندھ میں تو الیکشن بھی بیوروکریسی کراتی ہے اصل میں سیاستدان پاکستان کو لوٹ رہے ہیں پنجاب کی نسبت سندھ میں سیاست دان زیادہ لوٹ مار کر رہے ہیں وہاں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں انہوں نے کہا ایم کیو ایم سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے امید کرتے ہیں ایم کیوا یم کے نئے لیڈر سیاست کریں جہاں تک عمران خان کا تعلق ہے ان کی سیاسی سٹڈی اپروچ نہیں ان کی پارٹی کے لوگ آپس میں لڑرہے ہیں بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہمارے خاندان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا آٹھ سال سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں نوازشریف نے زرداری کے ساتھ مفاہمت کرلی بلاول بھٹو اگر میرے پاس بھی آئے تو بھی پیپلزپارٹی میں نہیں جاﺅں گا۔ پیپلزپارٹی اب پہلے والی پارٹی نہیں رہی ہماری پارٹی کا منشور قرارداد پاکستان ہے انہوں نے واضح کیا میرا سیاست میںآنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن ذوالفقار بھٹو کی وجہ سے سیاست میں آیا بھٹو صاحب نے بے نظیر کو کہا تھا پارٹی کا اقتدار سنبھالا تو میں نے ساڑھے پانچ سال جیل کاٹی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain