تازہ تر ین

لاپتہ افراد بارے معلومات, بڑی پابندی لگادی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایوانِ بالا کی خصوصی کمیٹی نے اطلاعات تک رسائی کے حق یعنی رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔کمیٹی نے تین رکنی انفارمیشن کمیشن تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ہے جس کے ارکان کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔اس بل کے تحت تمام متعلقہ ادارے پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی لاپتہ شخص کی اطلاع تین دن میں تحریری طور پر جمع کروائیں۔اس کے علاوہ بل میں ’وسل بلوئرز‘ یا کسی بھی ادارے میں بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے شخص کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی بھی بات کی گئی ہے۔بل میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معلومات کو روکا نہیں جا سکے گا تاہم قومی سلامتی اور عالمی تعلقات سے متعلق حساس معلومات کو عام نہیں کیا جائے گا۔منگل کو سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاس کیا جانے والا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا جبکہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی حاصل تھی۔اطلاعات تک رسائی کے حق کے بل کا کمیٹی کے اجلاس میں شق وار جائزہ لیا گیا۔اراکین نے انفارمیشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پبلک سروسزکمیشن کے ذریعے کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ یہ ارکان عدلیہ، بیوروکریسی اورسول سوسائٹی سے لیے جائیں گے۔اِن اراکین کی تقرری وزیراعظم کریں گے جبکہ برطرفی کا اختیار قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہوگا۔اگر کسی سکیورٹی کے ادارے میں کرپشن ہے تو وہ ا±س اطلاع کو محض اِس وجہ سے نہیں روک سکے گا کہ یہ تو سکیورٹی کا ادارہ ہے۔بل کے تحت کسی بھی لاپتہ شخص کی اطلاع متعلقہ ادارہ تین دن میں تحریری طور پر جمع کرانے کا پابند ہوگا۔اس کے علاوہ کسی بھی ادارے میں بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والے شخص کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ اس کے خلاف کاروائی بھی نہیں ہوسکے گی۔رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت عام معلومات کے حصول میں ایک ماہ جبکہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معلومات تک رسائی کے لیے تین دن کا وقت ہوگا۔اِس مجوزہ بل کے تحت کوئی بھی سکیورٹی ادارہ اگر کسی معاملے میں معلومات خفیہ رکھنا چاہتا ہے تو وہ تحریری درخواست دے گا جس پر 30 دن کے اندر متعلقہ ادارہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اگر کسی سکیورٹی کے ادارے میں کرپشن ہے تو وہ ا±س اطلاع کو محض اِس وجہ سے نہیں روک سکے گا کہ یہ تو سکیورٹی کا ادارہ ہے۔ا±نھوں نے کہا ‘اگر کسی شخص کو ا±ٹھا کر لے گئے ہیں، ا±س کو مار دیا گیا ہے، ا±س کی زندگی ختم ہو گئی ہے تو ا±س صورت میں یہ نہیں کیا جائے گا کہ جناب یہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ ہم یہ معلومات آپ کو نہیں دے سکتے۔‘ا±نھوں نے بتایا کہ اِس مجوزہ بل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جو لاپتہ افراد ہیں ا±ن کے بارے میں ہر شہری کو اِس بات کا حق ہے کہ وہ معلوم کر سکے کہ آیا کسی سکیورٹی ادارے نے تو ا±سے نہیں ا±ٹھایا۔اِسے پہلے ہی پیش کیا جانا تھا لیکن جب اِس بل پر مشاورت شروع ہوئی تو پھر ملتوی کر دیا گیا اب جب کمیٹی نے منظور کر لیا ہے تو اِسے فوراً پیش کریں گے۔پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد کو اس قانون کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ان کے مطابق ایسی معلومات جن سے عالمی تعلقات متاثر نہیں ہوتے وہ عام کی جاسکیں گی۔ا±نھوں نے کہا ’حکومت اِس بل کو قومی اسمبلی کے اگلے ہی اجلاس میں پیش کرے گی۔ اِسے پہلے ہی پیش کیا جانا تھا لیکن جب اِس بل پر مشاورت شروع ہوئی تو پھر ملتوی کر دیا گیا اب جب کمیٹی نے منظور کر لیا ہے تو اِسے فوراً پیش کریں گے۔‘سینیٹ کی منتخب ارکان کی کمیٹی سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے منظور ہو جانے کے بعد اِسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ بل سینیٹ کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور ہوا ہے اِس لیے امکان اِس بات کا ہے کہ اِسے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain