تازہ تر ین

کراچی ادبی میلہ،رنگا رنگ تقریب سے اختتام پذیر

لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی میں علم و ادب اور فن کے آٹھویں جشن ’لٹریچر فیسٹیول‘ کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔ادب، تہذیب، تاریخ، ثقافت اور فن جیسے کئی موضوعات پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کے 35سے زائد سیشنز پر مبنی ’لٹریچر فیسٹیول‘کے دوسرے دن کے ہر سیشن پر ماضی کی مایہ ناز اداکارہ شبنم حاوی رہیں۔پھول اور شبنم کے عنوان سے بشریٰ انصاری کے ساتھ شریک گفتگو شبنم کی مقبولیت سہ روزہ میلے کے دوسری دن پر بھی چھائی رہی۔دوسرے روز کا ایک اور مقبول سیشن اردو کے مزاحیہ ادب کے لیونگ لیجنڈ مشتاق احمد یوسفی کے نام ہوا، زہر ہ نگاہ اور آصف فرخی کے ساتھ سٹیج پر ان کی موجودگی حاضرین کی بے انتہا دلچسپی کا باعث رہی۔دنیا بھر سے آئے ہوئے ادیبوں اور شعراء میں بھارت کی نمائندگی، کتابوں کی رسم اجراءاور مقالات کی پیشکش کی صورت میں دوسرے دن بھی نمایاں رہی۔ہر دن کے ساتھ حاضرین کی ہزاروں میں بڑھتی تعداد لئے ا?ٹھویں کراچی ’لٹریچر فیسٹیول‘ کے دوسرے دن کا اختتام مشاعرے پر ہوا۔ساحل سمندر پر واقع شہر کے مقامی ہوٹل میں ادب وفن کی یہ گہما گہمی 12فروری کی شب تک جاری رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain