تازہ تر ین

پی ایس ایل فائنل کراچی میں کرانے کی پیشکش

کراچی(نیوزایجنسیاں) میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کی پیشکش کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی اگر وہ بہتر سمجھتے ہیں تو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروائیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا، ‘میں بحیثت میئر، کراچی اسٹیڈیم انھیں آفر کرتا ہوں’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سارے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم 13 فروری کو لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں سینئر پولیس افسران سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے بعد یہاں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain