تازہ تر ین

جوابی کاروائی کی دھمکی ، دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر

لاس اینجلس(ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں۔ کہتی ہیں ٹرمپ کی ہر معاملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دنیا کو ایٹمی دہانے پر لے جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیاں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے امریکیوں کی آواز بنتے ہوئے اپنی توپوں کو رخ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ہر معاملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دنیا کو ایٹمی دہانے پر لے جائے گی۔ہالی ووڈ ادکارہ میریل اسٹریپ اپنے خطاب میں جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آواز اٹھانا انکا حق ہے۔ ٹرمپ امریکا کے مفاد میں نہیں ہیں۔ میریل اسٹریپ اس سے پہلے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain