تازہ تر ین

فیس بک کی ابتک کی سب سے بڑ ی تبدیلی

لاہور(خصوصی رپورٹ)فیس بک نے اپنی سائٹ کو سوشل میڈیا حب بنانے کی تیاری شروع کردی ۔جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہونیوالی ہے اور بہت جلد فیس بک پر صارفین اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس جیسے انسٹاگرام، سکائپ، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے ۔یہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس صارف کے (About me) سیکشن میں نظر آئیں گے اور صارفین کو محض ایک کلک پر کسی بھی اکاﺅنٹ پر جانے میں مدد دیں گے ۔فیس بک صارفین اگرچہ پہلے سے اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو (About me) کے سیکشن میں شامل کرسکتے ہیں مگر یہ نئی تبدیلی اس سائٹ کو بالکل بدل کر رکھ دے گی۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش اس وقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ میں صارفین کی محدود تعداد پر کی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹول ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے ڈسکور پیپل نامی فیچر بھی آزمایا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے لوگوں کو دوست بناسکتے ہیں جنھیں وہ جانتے نہ ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain