تازہ تر ین

آصف زرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ نااہل قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کام سے روکنے اور نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں محمود اختر نامی شہری کی درخواست میں کہا گیا ہے وزیر اعلیٰ ہاو¿س سندھ میں بیس فروری کو امن و امان کااجلاس ہوا جس کی صدارت ایک آصف زرداری نے کی۔ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود آصف زرداری سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ ان کی شرکت آفیشل ایکٹ انیس سو تئیس کی خلاف ورزی ہے۔ آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر آصف زرداری کو تاحیات نااہل اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تمام مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیا جائے۔ اجلاس میں شریک تمام سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں آصف زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کو فریق بنایا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain