تازہ تر ین

انڈین اداکارہ کا انوکھا کارنامہ …. پرسنل فون نمبربارے حیران کن خبر

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کچھ نہ کچھ نیا کرتے نظر آتے ہیں جس سے ان کی فلم کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی کیا جب انہوں نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کیلئے اپنا فون نمبر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکرکیا جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔ انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم”پھلوری”کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔یاد رہے کہ فلم”پھلوری” انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے جسے24مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain