تازہ تر ین

مریض جئیں یا مریں, آﺅٹ ڈور بند

لاہور، راولپنڈی، کراچی (نمائندگان خبریں) سروسز ہسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال کے پانچویں روز ہسپتال کی ایمرجنسی کھول دی گئی لیکن ہسپتال کا انڈور، آﺅٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز بدستور بند ہے۔ احتجاج کے حوالے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے۔ انکا احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو معطل کیا جائے اور سروسز ہسپتال میں چھاپہ مارنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکو گرفتار کیا جائے۔ دریں اثناءراولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں پھر ہڑتال کر کے الائیڈ ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کر دیا۔ مطالبات نہ ماننے پر ایمرجنسی کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں پھر ہڑتال کر دی۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ اوقات کار میں کمی کی جائے جبکہ سیکیورٹی اور تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ جبکہ کراچی سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا چھٹے روز بھی بائیکاٹ جاری رکھا۔ صوبے کے دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کے وضیفے میں اضافہ کر دیا گیا صرف سول اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے ۔سول اسپتال میں کام کرنے والے ڈاو یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وضیفے میں 5ماہ سے اضافے کا آرڈر دیے جانے کے باوجود انکا معاوضہ بڑھایا نہیں جارہا ، اگر مطالبات پورے نہیں کئے تو او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی بھی بند کر دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain