تازہ تر ین

ترک صدر اردوان اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کیلیے یکم مارچ کو پاکستان آئیں گے

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ترک خبر رساں ادارے ’’ٹی آر ٹی‘‘ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکا سے خطاب کریں گے اور شرکا لیڈروں سے مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے، ای سی او کی بنیاد 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس کے ارکان ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain