تازہ تر ین

پولیس اہلکار نے اپنے ہی 11 ساتھیوں کو قتل کر دیا، 90 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کالبل(ویب ڈیسک) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور جھڑپوں میں 6پاکستانیوں اور 5 کمانڈروں سمیت 85 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں پولیس کے روپ داخل ہونے والے طالبان جنگجو کے حملے میں 11پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ایک مقامی سیکیورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حملہ پولیس میں بھرتی ہونے والے ایک طالبان جنگجو نے کیا۔دریں اثناملک کے مختلف حصوںمیں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 72 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کیے ہیں اس دوران سیکورٹی فورسز کو فضائیہ اور آرٹلری کی مدد بھی حاصل تھی ۔آپریشن جن صوبوں میں کیے گئے ان میں قندوز، ننگرہار، کپیسا، ارزگان، زابل،فریاب،تخار، بغلان اور ہلمند شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 72طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جن میںفرضی گورنر ملا عبدالسلام اور 4دیگر کمانڈر بھی شامل ہے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشن شاہین 25 میں داعش کے 7جنگجو مارے گئے جبکہ 9شدت پسند زخمی ہوئے۔ادھر افغان سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ نورستان میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے ضلع کمادش میں ایک جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ایک بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجو مارے گئے جن میں انکا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے ۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain