تازہ تر ین

ماہرہ خان اور شہریارمنور پھر بڑی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان اور شہریارمنور ایک بار پھر بڑی سکرین کے لئے اکٹھے کام کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں سٹارزکونئی فلم”سات دن محنت ان“میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کا سکرپٹ فصیح باری خان نے لکھا ہے جو بہت سے ٹی وی ڈراموں سے شہرت یافتہ ہیں۔فلم کے ڈائریکٹرفرجادنبی اور مینوگور دیں گے جبکہ اس بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نہایت خاموشی سے جاری ہے۔یادرہے کہ دونوں فنکار اس سے قبل فلم”ہومن جہاں“میں بھی کام کرچکے ہیں۔فلم کراچی کے ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے اور ہررومانوی فلم کی طرح اس میں بھی لڑکے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے لیکن بالاخراسے اپنی منزل مل جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain