تازہ تر ین

فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی پی ایس ایل فائنل بارے خوش آئین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار غلام محی الدین ،شان ،معمر رانا، میرا اور دیگر فنکاروں نے کہاکہ خدا کرے لاہور میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال بہتر رہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کی بحالی کےلئے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain