تازہ تر ین

پھلوں اور سبزیوں کے رنگ

جدید تحقیق بتاتی ہے کہ سبزیوں میں شامل وٹامن اور منرل نہ صرف انہیں صحت کیلئے فائدہ مند بناتے ہیں بلکہ ان کے مختلف رنگ ان میں موجود مختلف اجزاءکی نشاندہی کرتے ہےں۔ غذائی ماہرین انہی رنگوں کی مناسبت سے سبزیوں کو تقسیم کرتے ہیں۔ عموماً پھلوں اور سبزیوں کو پانچ رنگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر رنگ کے پھل سبزی میں مخصوص کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔ ایک گروپ کی غذائی افادیت بھی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے کوشش کریں روزانہ ہر گروپ کا ایک پھل یا سبزی ضرور استعمال کریں۔
– سرخ گلابی۔ اس رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں ”لائکو سین“ موجود ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، گردوں کے لیے مفید ہے، خون کی نالیوں کی سختی کو روکتا ہے، کینسر اور ٹیومر کے خلاف کافی حد تک بچاﺅ دیتا ہے، قبض کم کرتا ہے خون کی کمی دور کرتا ہے ان میں سیب، ٹماٹر، گاجر، انار، سٹرابری، سرخ انگور، وغیرہ شامل ہیں۔
– سبز رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں ”زینتھین“ اور ”لیوٹین“ شامل ہیں۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرتے ہیں اور خاص طور پر آنکھوں اور عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی کمزوریوں کو کم کرتے ہیں، ہڈیوں اور دانتوں کیلئے مفید ہیں، ٹیومر بننے والے مادوں کو روکتے ہیں توانائی فراہم کرتے ہیں جیساکہ سلاد، پالک، ساگ، براگلی، بندگوبھی، مٹر، پھلیاں، شملہ مرچ، سبز مرچ، بھنڈی کدو ‘ٹینڈے وغیرہ۔
-اورنج پیلے رنگ کے پھلوں سبزیوں میں بیٹا کیرائیفائیڈ شامل ہے۔ یہ جسم میںزہریلے اور نقصان دینے والے کیمیکل اور عناصر کو اکٹھا نہیں ہونے دیتا اس طرح جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ زخموں کو ٹھیک کرتا ہے۔ ان میں وٹامن سی اور بی کی مقدار باقی تمام کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ مثلاً لیموں، کنو، مالٹا، آم کیلا پپیتا، گریپ فروٹ، انجیر، وغیرہ۔
– نیلے جامنی پھل سبزی میں فائبر وٹامن سی پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے۔ یہ یادداشت کیلئے کینسر اور پیٹ کے امراض سے بچاﺅ دیتے ہیں مثلاً آلو بخارا، فالسہ، بیری، جامنی، گاجر وغیرہ
– سفید براﺅن پھل سبزی میں ”ایلاسن“ کولیسٹرول بلڈپریشر کو کم کرتا ہے، جراثیم کو مارتے ہیں، مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، مثلاً پیاز، ادرک لہسن، کھجور شلجم وغیرہ
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain