تازہ تر ین

سٹیٹ بینک کا انتباہ….35ہزار سے کم آمدنی والے آفراد کیلئے بڑی خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ سب زیادہ مہنگائی گوادر جبکہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصداضافہ ہوا۔فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا جب کہ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافہ سب سے کم دیکھنے میں آیا۔اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی زیادہ پریشان کن رہی اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 35ہزار آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک بڑھیجبکہ مہنگے ترین شہروں میں گوادر، میانوالی، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور، راوالپنڈی اور لاڑکانہ ثابت ہوئے جب کہ اس برعکس بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مہنگائی میں نسبتاً کم اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ فروری میں ہاس رینٹ میں اضافے کی شرح 6.62 فیصد رہی جب کہ کپڑے، جوتے،گھریلواستعمال کے آلات کی قیمتوں میں کمی آئی اور ملک میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ دیکھاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain