تازہ تر ین

بغل میں چھری منہ میں رام رام, بھارت کا دوہرا معیار سامنے آگیا

سیالکوٹ ( صباح نیوز)اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے بھارت اور پاکستانی واٹر کمشنروں کی دوروزہ میٹنگ کے باوجود بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھیالیس ہزار آٹھ سو چھبیس کیوسک پانی مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلیہار ڈیم پر روک لیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف آٹھ ہزار ایک سو چوہتر کیوسک رہ گئی ہے تاہم ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریاﺅں جموں توی میں سو ہزار ایک سو چھیاسی کیوسک پانی اور دریائے مناور توی میں صرف ایک ہزار انچاس کیوسک پانی کی آمد ہے ۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے کئی سالوں سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بھارت نے روک رکھا ہے اورپانی کی شدید کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا ستانوے فیصدسے زیادہ حصہ خشک ہوچکا ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں میں ایک نہر مرالہ راوی لنک بند ہے جبکہ دوسری نہر اپرچناب میں چھ ہزار نو سو نو کیوسک پانی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ پر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کسان وکاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی فصلوں کیلئے استعمال کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain