تازہ تر ین

پہلی جدید لیب نے کام شروع کردیا, 36اضلاع سیٹلائٹ سے منسلک

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے امور اوراس ضمن مےں تجاویز کا جائزہ لیا گیا-اجلاس کے دوران ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے 9 ڈویژن میںجدےد لیبز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک نے کام شروع کر دیا ہے اور ایسے فلٹرکلینکس صوبے کے 36 اضلاع میں بنائے جائیں گے جو سیٹلائٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے – وزیر اعلی نے فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کروں گااورعز م اور جذبے کےساتھ کام کرتے ہوئے صوبے کے 36 اضلاع میں فلٹرکلینکس کے منصوبے کو مکمل کرےں گے اوراس ضمن مےںتمام ضروری اقدامات فوری طورپر کےے جائےںگے۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ صوبے کے 36 اضلاع میںہےپاٹائٹس فلٹرکلینکس کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ 7 روز میں جامع پلان مرتب کر کے پیش کےا جائے۔ صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صحت ، خزانہ ، مواصلات و تعمیرات ، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی- قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت آج یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں ہارٹیکلچر،بس شےڈز کی تعمےر ،گرےن بےلٹس کے قےام اوردےگرترقےاتی منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے عوام کو سہولتو ں کی فراہمی کے منصوبوں مےں تاخےر پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ شہرےوں کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں مےں تاخےرکا کوئی جواز نہےں اور مےں آئندہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں مےںتاخےر کسی صورت برداشت نہےں کروں گا۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ دارےوں کا احساس کرتے ہوئے کام کرکے نتائج دےنا ہے ۔ اگر ادارے اپنے فرائض بہتر انداز مےں سرانجام دےں تو مسائل حل ہوتے ہےں۔اداروں کو خواب غفلت سے بےدار ہوکرمربوط انداز سے کام کرنا ہوگا۔مشےر خواجہ احمد حسان،لارڈ مےئر لاہورمبشرجاوےد،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،وائس چےئرمےن پی اےچ اے، اےم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،ڈی جی پی اےچ اے،متعلقہ سےکرٹرےز، کمشنرلاہورڈوےژن وڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس مےں شرکت کی جبکہ چےئر مےن منصوبہ بندی و ترقےات وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جاپان کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی جس کی قیادت موری ناگا ملک انڈسٹریز (Morinaga Milk Industries) کے صدر میشو میہارا (Mr. Michio Miyahara)کر رہے تھے۔ جاپانی سرمایہ کاروں نے وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کی جانب سے صوبے مےں شفافےت کی پالےسےوں ،شاندار انفراسٹرکچر اورسرماےہ کاری کےلئے بہترےن اقدامات پر بھر پوراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ موری ناگا ملک انڈسٹریز کے صدر میشو میہارا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گاراقدامات کےے ہےںجبکہ پنجاب حکومت کی ہر شعبے مےں شفافےت کی پالےسی کے باعث ہم صوبے مےں سرماےہ کاری کررہے ہےں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے صوبے مےں کاروبارکرنے کے مواقع کو بہت سہل بناےا ہے اور انفراسٹرکچر کو بھی غیرمعمولی طور پر بہتر کیا ہے جس کے باعث ہم صوبہ پنجاب کوسرماےہ کاری کےلئے سب سے بہترےن صوبہ سمجھتے ہےں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب مےں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور ہماری حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد مےں غےر ملکی سرماےہ کار پنجاب کا رخ کررہے ہےں۔صوبائی وزیر شیخ علاﺅالدین، ایم پی اے سائرہ افتخار، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پنجاب حکومت کو بینائی سے محروم افراد کیلئے 10 قرنیہ عطیہ کرنے والے سری لنکا کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر سری لنکا پاکستان فرینڈشپ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن افتخار عزیز ،صدر پاکستان سری لنکا فرینڈشپ اینڈ انویسٹمنٹ سردار رئیس منیر احمد، سیکرٹری پاکستان سری لنکا فرینڈشپ ٹریڈ اینڈ انوےسٹمنٹ رئےس نبےل اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ قرنیہ کے عطےات حاصل کر کے بےنائی پانے والے 4 افرادساہےوال کے محمد ارسلان،شےخو پورہ کے ناصر علی،رحےم ےار خان کے عبدالحمےداورسےالکوٹ کے وسےم نے بھی وزےراعلیٰ سے ملاقات کی۔قرنےہ لگانے والے مےو ہسپتال کے ڈاکٹرز اسماءرفےق ،طاہرغفاراوروقاص زمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سری لنکا کے وفد نے بےنائی سے محروم افراد کےلئے مزید 10 قرنیہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے بےنائی سے محروم افراد کےلئے قرنیہ کا عطیہ دینے پر سری لنکا کے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا تحفہ ایک نعمت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قرنیہ کا عطیہ ایک غیرمعمولی اور قابل تحسین اقدام ہے۔بلاشبہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا اورہمےں ملکردکھی انسانےت کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے اوران کا ہاتھ تھامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ قرنےہ کاےہ غےر معمولی تحفہ بےنائی سے محروم افراد کےلئے خوشی اورمسرت کا پےغام لے کر آےا ہے اوراب وہ اس دنےا کی خوبصورتی اوراپنے پےاروں کو کسی کی دی ہوئی آنکھ سے اپنی نظر سے دےکھ سکتے ہےں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، سپیشل سیکرٹری سپےشلائزڈ ہےلتھ کےئر اےنڈ مےڈےکل اےجوکےشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی – وزیراعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں گیم چینجرثابت ہوا ہے -سی پیک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے -انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ، معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہیں اور کوئی مخالف بھی ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر انگلی اٹھا نہیں سکتا اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصرآج تنہا ہو چکے ہیں -انہوںنے کہا کہ باشعور عوام نے شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے – وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب ےونےورسٹی مےں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لےتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار عناصر کےخلاف قانون کے تحت بلاامتےاز کارروائی عمل مےں لائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہےں۔ جنہوںنے قانون ہاتھ مےں لےا ہے ان کےخلاف قانون حرکت مےںآئے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ درس گاہ مےں اس طرح کی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ زخمی طلبہ کو بہترےن طبی سہولتےں فراہم کی جائےں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain