تازہ تر ین

بھارتی جاسوس کل بھوشن کو چھڑانے کا منصوبہ، پاکستان کیخلاف نئی سازش

کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے آپریشن کول کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس کے سینئر آفیسر سنجے کول کو اس کا انچارج بنایا گیا ہے۔ سنجے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آپریشن کول کے تین کرداروں اور سینئر افسران میں دیپک کول جو اسلام آباد انڈین ہائی کمیشن میں رہ چکے ہیں جبکہ اجے کول بھارتی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) دہلی کے سینئر اہل کار ہیں جو دیپک کول کے بھائی ہیں جبکہ تیسرے وجے کول ہیں جن کا محکمہ سی آئی ڈی کے ڈیپارٹمنٹ سے تعلق ہے۔ یہ بھی اجے کول اور دیپک کول کا بھائی ہے۔ سنجے کول بھی ان تینوں افراد کا برادر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ چاروں افراد پاکستان کی انڈین ڈیسک پر رہ چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی اداروں کی جانب سے کل بھوشن یادیو کی رہائی کے لیے بھی پریشر ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال ہوں گے اور کل بھوشن یادیو کی رہائی کے لیے ہر قسم کے ذرائع استعمال کرنے کا بھی منصوبہ بنالیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain